باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 ملاحوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

حوثیوں نے آبنائے منداب اور بحیرہ احمر میں سعودی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھایمن کے حوثی گروپ کی جانب سے باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے یمن کے حکومت نواز نشریاتی ادارے الجمهوریہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے تجارتی جہاز کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ اسی طرح جہاز کے مالک یا اس پر موجود دیگر عملے کے بارے میں بھی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔یمنی حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی اطلاعات ابتدائی نوعیت کی ہیں اور واقعے سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔



