Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کولمبیا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئیں، مزید اموات کا خدشہ

بوگوٹا: کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 164 افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔کولمبیا کی ایسوسی ایشن آف کیپیٹل سٹیز کے مطابق زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 570 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے مزید لاشیں اور زخمی افراد مل سکتے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔زلزلے کا مرکز مغربی کولمبیا کے علاقے سان خوسے ڈیل پالمار میں بتایا گیا ہے، جو دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 150 میل مغرب میں واقع ہے۔ یہ علاقہ نسبتاً کم ترقی یافتہ ہے اور زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button