تباہ کن سیلاب نے تین ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 256 سے تجاوز

جنوبی ایشیا کے تین ممالک تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 تک جاپہنچی ہے۔تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 87 ہوچکی ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے گزشتہ ہفتے سے مسلسل بارشوں کی زد میں ہیں، جن میں ملائیشا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورتحال سنگین کردی ہے۔حکام کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 56 تک جاپہنچی ہے جبکہ وسطی سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 21 افراد لاپتا اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ادھر انڈونیشیا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے 700 سے زائد مکانات تباہ اور 1800 خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم مسلسل بارشیں مشکلات بڑھا رہی ہیں۔



