Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔ جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔لیونل میسی ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ بچپن سے ہی انہیں اپنے والد کی منظوری کی ضرورت محسوس ہوتی تھی اور ہر میچ کے بعد وہ ان سے اپنی کارکردگی کے بارے میں رائے ضرور لیتے تھے۔ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کے بعد میسی جذباتی ہوکر رو پڑے تھے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کے آنسوؤں کی وجہ فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں گزرنے والے مشکل حالات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button