Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کوئی ٹول یا فیس عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نائب صدر جے ڈی وینس کے بقول ایرانی نظام کے بعض حلقوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کی بات ضرور ہوئی تھی تاہم فی الحال ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کو جنگ سے پہلے جس مقدار میں تیل اور گیس خلیجی خطے سے عالمی منڈیوں تک پہنچ رہی تھی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی تقریباً اتنی ہی مقدار میں ترسیل کی توقع ہے۔یاد رہے کہ جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے نئی اور سخت شرائط پیش کی ہیں۔ ایرانی کونسل کے مطابق آبنائے اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا۔کونسل نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایران کو کسی بھی قسم کی دھمکی نہ دے، ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف جنگ مستقل طور پر ختم کرے، ایرانی بندرگاہوں کی مبینہ بحری ناکہ بندی اٹھائے اور خطے سے اپنی فوج واپس بلائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button