Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی، مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا۔مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں۔مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button