شوبز
بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج دھیر انتقال کرگئے

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق اداکار لمبے عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پنکج دھیر کی موت کی خبر پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تھیٹر سے بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلموں سولجر اور بادشاہ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا۔