Select Language
شوبز

ماہرہ خان نے لندن میں پیش آئے ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اب ماہرہ نے لب کشائی کر دی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں تھیں۔ تاہم میٹ اینڈ گریٹ کے دوران صورتحال بگڑ گئی کیونکہ انتظامات ناقص تھے اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر بات کی ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہر اس خاتون کی مدد کریں گے جو کسی بھی مشکل میں ہو، صرف ماہرہ ہی کی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button