Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: مصر کی فتح پر غزہ میں جشن کی ویڈیوز وائرل

فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 مرحلے میں مصر کی تاریخی کامیابی نے غزہ کے محصور اور مظلوم عوام کو بھی خوشی کا ایک نادر موقع فراہم کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری سے تباہ عمارتوں اور عارضی خیموں کے درمیان بڑی تعداد میں فلسطینی شہری اکٹھے ہو کر میچ دیکھ رہے ہیں۔مصر کی فتح کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کئی بچوں نے اپنے چہروں پر مصری پرچم بھی بنا رکھا تھا۔فلسطینی فٹبال شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر مصر کی کامیابی کو اپنی خوشی قرار دیا۔غزہ سے تعلق رکھنے والے صارف نے لکھا کہ شاید پہلی بار وہ اتنے جوش و خروش سے ورلڈ کپ دیکھ رہے ہیں۔ان کے مطابق مصر کی جیت سے زیادہ خوبصورت منظر یہ تھا کہ ہزاروں افراد اپنے خیموں اور تباہ شدہ گھروں سے نکل کر میچ دیکھنے آئےجہاں ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشی کی صدائیں سنائی دے رہی تھیں، گویا لوگوں نے تمام مشکلات کے باوجود زندگی کے چند خوشگوار لمحے خود کو تحفے میں دیے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button