Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عالمی بینک بنگلہ دیش کو 1.1 ارب ڈالر کی گرانٹ دے گا

عالمی بینک نے بنگلا دیش کو کھاد اور ایندھن کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں اور رسد کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے اور غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فنانسنگ بنگلا دیش حکومت کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں اپنا پہلا اور ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قومی بجٹ پیش کرنے کے بعد سامنے آئی۔بنگلادیشی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 9.02 ٹریلین بنگلا دیشی ٹکا کا مالی بجٹ پیش کیا جس میں 18.5 ارب ڈالر کا ریکارڈ خسارہ تھا۔ورلڈ بنک کے ایک بیان کے مطابق 300 ملین ڈالر کے فوڈ سیکورٹی پروجیکٹ کے لیے ہنگامی امداد بنگلا دیش کو اس جولائی،اکتوبر اور پھر اکتوبر 2026اپریل 2027 کے دوران فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button