کھیل

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد مشکل میں پھنس گئے

بنگلہ دیش کے تجربہ کار اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سوشل میڈیا پر سیاست سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑ گیا ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے کہا ہے کہ شکیب الحسن اب قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سالگرہ پر مبارک باد پر مبنی ٹویٹ کی تھی، جس کے بعد مشیر کھیل نے قرار دیا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر بنگلہ دیش کے لیے نہیں کھیلیں گے۔شکیب الحسن کی جانب سے کیے گئے ایک مختصر پوسٹ کے بعد آصف محمود نے ان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے ایک شخص کی بحالی نہ ہونے پر نشانہ بنایا لیکن میں صحیح تھا۔کرکٹر نے اپنی اگلی پوسٹ میں لکھا کہ بالآخر کسی نے تسلیم کرلیا کہ یہ اس کی وجہ ہوا ہے اور میں دوبارہ بنگلہ دیش کی جرسی دوبارہ نہیں پہن سکتا، اسی کی وجہ سے میں بنگلہ دیش کے لیے نہیں کھیل سکتا، ہوسکتا ہے ایک دن میں اپنے وطن واپس آؤں۔بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے مقامی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت کریں گے کہ وہ شکیب کو دوبارہ منتخب نہ کریں کیونکہ شکیب الحسن عوامی لیگ سے جڑے ہوئے ہیں اور سیاست کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button