مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرنے والی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا ٹیزر جاری

دنیا کی کسی بھی شوبز انڈسٹری سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اس کا ایک مظاہرہ نئی ٹیلی فلم بے گناہ ہے۔عالمی سیاست کے الٹ پھیر اور عیار دشمنوں کی مکاری کو بے نقاب کرنے اور اپنا بیانیے کی فروغ کے لیے ڈراما اور فلم انڈسٹری ایک مؤثر ذریعہ ہے۔پڑوسی ملک نے اپنے کئی کالے کرتوتوں کو اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں۔پاکستانی ٹیلی فلم "بے گناہ” مودی سرکار کے ایک ایسے ہی ناٹک کا پول کھولنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں چشم کشا حقائق بتائے گئے ہیں۔بے گناہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے ہی سیاحوں کو سیاسی فائدے کی بھینٹ چڑھایا اور الزام پاکستان پر لگا کر جنگ چھیڑ دی۔ٹیلی فلم بے گناہ کی کہانی یہیں نہیں رکتی بلکہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب اور بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کا بھی احاطہ کرتی ہے۔