شوبز

عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے سنگین الزامات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔عروبہ طارق کا دعویٰ ہے کہ وہ اور احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور احد نے ہی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ ان کے مطابق شادی کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی تھیں، لیکن بعد ازاں رشتہ ختم ہو گیا۔ عروبہ کا کہنا ہے کہ عائزہ کا بھائی احد دھوکے باز ہے، ان کا خاندان بھی سچائی سے دور ہے اور وہ اپنے گھریلو ملازمین کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کرتے، اسی وجہ سے وہاں ملازم زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button