دلچسپ و عجیب
بھارتی شہری نے 260 کلو کے ستونوں کو تھام کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

ایک بھارتی شہری، ویسپی کرادی نے ہرکولیس اسٹائل کے ستونوں کو پکڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ویسپی کراڈی نے 261 کلوگرام کے ہریکولیس ستون کو تقریباً 67 سیکنڈز تک پکڑ کر رکھا جو ان کی نئی ریکارڈ کارکردگی ہے۔اس سے پہلے انہوں نے 166 کلوگرام اور 168 کلوگرام کے ستون 2 منٹ 75 سیکنڈ تک پکڑ کر طویل ترین مدت ہریکولیس ستون پکڑنے” کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔بھارتی شہری ویسپی کرادی نے یہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی عالمی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی اس کارکردگی کا ذکر ہے جس کا عنوان “Heaviest weight holding Hercules Pillars (male)” درج ہے کہ ہر ستون کا وزن 261 کلوگرام تھا (575 پاؤنڈز) اور ویسپی نے اسے 1 منٹ 7 سیکنڈ تک تھاما۔