بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی دن میں 67 فلسطینی شہید

غزہ ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے خونریز حملوں کا نشانہ بن گیا۔ جمعہ کو غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بمباری اور فائرنگ میں کم از کم 67 فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں وہ چھ افراد بھی شامل تھے جو امداد کی تلاش میں نکلے تھے۔فلسطینی طبی کارکنوں نے بتایا کہ وسطی غزہ میں امداد کے منتظر تین شہریوں کو اسرائیلی فوج نے براہِ راست گولیاں مار کر شہید کیا، جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کے مغربی حصے میں کم از کم پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔غزہ میں جاری انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھوک اور غذائی قلت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 322 ہو گئی ہے۔اسی دوران اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی سے ایک اسرائیلی مغوی کی لاش برآمد کرلی ہے جس کی شناخت ایلان ویس کے نام سے کی گئی۔ فوج کے مطابق ایک اور مغوی کی کچھ ذاتی اشیا بھی ملی ہیں تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔فلسطینی حکام کے مطابق تقریباً دو سال سے جاری اس جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 62 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button