Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: جرمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں زہریلا سانپ گھس آیا

امریکا میں جرمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں زہریلا سانپ نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان جوشوا کِمِش نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں قائم ٹیم کے تربیتی مرکز میں ایک زہریلا سانپ دیکھا گیا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن سیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کِمِش نے بتایا کہ ٹیم کو آگاہ کیا گیا کہ یہ سانپ زہریلا ہے اور اگر کسی کو کاٹ لے تو فوری طور پر اسپتال جانا ضروری ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایسے سانپ کے کاٹنے سے عام طور پر جان کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن یہ صورتحال پھر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق دیکھا جانے والا سانپ ممکنہ طور پر ’کاپر ہیڈ وائپر‘ نسل کا تھا جو اس علاقے میں عام پایا جاتا ہے اور اس کے زہر سے فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔جرمن فٹبال فیڈریشن نے اس واقعے کے بعد ٹیم کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button