Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

سہ ملکی سیریز؛ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی

ڈبلن میں پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ تینوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ ٹی20 سہ ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں کھیلی جائے گی جسے 2026 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تمام میچز ڈبلن کے کاسل ایونیو گراؤنڈ میں ہوں گے۔پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھی ٹرافی رونمائی تقریب میں شریک تھیں۔سیریز کا افتتاحی میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز شیڈول ہے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button