Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل عالمی عدالت کیخلاف کھڑا ہوگیا،احکاما ت نہ ماننے کا اعلان

اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہاپسند یہودی رہنما اسموٹریچ نے عالمی فوجداری عدالت کے متوقع وارنٹِ گرفتاری کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے فلسطینی گاؤں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ ابھی آئی سی سی نے باضابطہ طور پر اسرائیلی وزیر خزانہ کے خلاف الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع میں مرکزی کردار ادا کرنے پر اسموٹریچ کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے۔یروشلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کے خلاف گرفتاری وارنٹِ جاری کرنا اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ انھوں نے عالمی فوجداری عدالت کو متعصب ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے تاریخی، مذہبی اور قانونی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button