Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر کو ’’جنریشن زی کی بابرہ شریف‘‘ قرار دے دیا

پاکستانی اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو ماضی کی لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کا جدید دور کا عکس قرار دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔اپنے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکار غلام محی الدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے کہا کہ اگر کلاسک فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو ہانیہ عامر اس میں بابرہ شریف جیسے کردار کے لیے موزوں انتخاب ہو سکتی ہیں۔ان کے مطابق ہانیہ کی معصوم شخصیت، دلکش انداز، اور جین زی اپیل انہیں بابرہ شریف کی یاد دلاتی ہے۔ غلام محی الدین نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ میں بابرہ شریف جیسی توانائی اور باڈی لینگویج موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button