Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خطرناک طوفان، 90 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں آئے خطرناک طوفان نے اب تک 90 لوگوں کی جان لے لی ہے جبکہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں آنے والے شدید طوفان، بارش اور آسمانی بجلی کے باعث کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق تیز ہواؤں نے درخت، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرا دیے، جبکہ کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں فتح پور، بریلی، پریاگراج اور بھدوہی شامل ہیں۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button