Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

بڑا بجٹ ،بڑی جنگ،ایران کو شکست دینا مقدس مشن ہے:پیٹ ہیگستھ

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کانگریس کی دفاعی ذیلی کمیٹی میں پیش ہوئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کیے گئے 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا بھرپور دفاع کیا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جواز پیش کیا کہ صدر ٹرمپ کی دفاعی بجٹ کے لیے 1.5 ٹریلین ڈالر کی خطیر رقم امریکا کو دنیا کی سب سے طاقتور اور قابل فوجی قوت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے جوبائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ایک ایسا دفاعی صنعتی ڈھانچہ ورثے میں ملا جو برسوں کی ’’امریکا سب سے آخر میں‘‘ کی پالیسیوں کے باعث کمزور ہو چکا تھا۔ان کے بقول اب پینٹاگون اس زوال کو ختم کرکے امریکی فوج اور دفاع کو ’’جنگی بنیادوں‘‘ پر دوبارہ استوار کر رہا ہے۔ جس کے لیے صدر ٹرمپ کے 1.5 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کا منظور ہونا بے حد ضروری ہے۔ جب کانگریس اراکین نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے سوال کیا کہ اگر کانگریس حکومت کو ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشنز کی منظوری نہ دے تو آپ کے پس کیا ’’پلان بی‘‘ موجود ہے؟اس پر امریکی وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ہر صورتحال کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہمارے پاس جنگ میں شدت لانے کا بھی پلان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو ایران جنگ سے امریکی فوجی انخلا اور عسکری اثاثوں کی منتقلی کا بھی مکمل منصوبہ موجود ہے۔تاہم پیٹ ہیگستھ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حساس صورتحال میں وہ آئندہ اقدامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ صدر ٹرمپ کا مشن یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔پیٹ ہیگستھ نے ایران پر امریکی فوجی کارروائیوں کو مقدس مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا امریکی افواج کی حفاظت کرے اور امریکا ان فوجیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے جنھوں نے اپنی جانیں دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button