Select Language
بین الاقوامی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا شہریوں پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں اور فوج کے چھاپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے جنوبی نابلس کے گاؤں جورش اور عقربہ قصبے پر دھاوا بولا جس میں فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا گیا اور رہائشیوں پر حملہ کیا گیا۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ جوریش میں آباد کاروں کے حملے کے بعد اس کے عملے نے ایک 35 سالہ حاملہ خاتون اور ایک 65 سالہ خاتون کا علاج کیا۔وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں نے دیر جریر گاؤں پر حملہ کیا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی افواج نے آبادکاروں کی حفاظت کی۔ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے چھاپے کے دوران براہ راست گولہ بارود سے فائرنگ کی جس سے ایک فلسطینی شخص کے پاؤں بھی زخمی ہوئے اور متعدد رہائشیوں کو حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button