کھیل
زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلیے پاکستان ویمن اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیا۔نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی،پاکستان ٹیم میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سدرہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔ سیریز کا مقصد پاکستان ویمن ٹیم کو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔میگاایونٹ سے قبل پاکستان 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا جس میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی شامل ہوں گے۔



