ٹیکنالوجی
چائے میں بھی پلاسٹک کے ذرات، خطرناک انکشاف

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی بیگ خاص طور پر نائلون یا پولی پروپلین والے ٹی بیگ چائے بنانے کے دوران پانی میں مائیکرو پلاسٹک اور نینو پلاسٹک کے ذرات چھوڑتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق، صرف ایک کپ چائے بنانے پر لاکھوں مائیکرو پلاسٹک ذرات پانی میں شامل ہو سکتے ہیں۔یہ ذرات انسانی جسم میں جا کر خون، جگر، یا دماغ تک پہنچ سکتے ہیں اور لمبے عرصے میں صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ممکنہ اثرات میں ہارمونی توازن بگڑنا، نظامِ ہاضمہ کی خرابی، سوزش، اور کینسر کے خطرات شامل ہیں۔ماہرین نے نائلون یا پلاسٹک سیل والے ٹی بیگ کے بجائے کُھلی پتی والی چائے استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔