اسلام آباد: آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے دوسری بار 14 ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔آصف علی زرداری 255 ووٹ لیکر 14 ویں صدر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل محمود اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔پنجاب اسمبلی میں 352 ووٹ کاسٹ ہوئے، آصف زرداری کو 246 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی نے 100 ووٹ حاصل کئے جبکہ چھ ووٹ مسترد ہوئے، سندھ اسمبلی میں آصف زرداری کو 151 ووٹ ملے، محمود خان اچکزئی کو 9 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔بلوچستان اسمبلی میں 47 ووٹ کاسٹ ہوئے اور تمام آصف زرداری کو ملے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 109ووٹ کاسٹ ہوئے، 91 ووٹ محمود خان اچکزئی کو ملے،17 ووٹ آصف زرداری کو ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا، صدر کےانتخاب میں جیت کیلئے348 ووٹ درکار تھے۔نومنتخب صدر مملکت کی حلف برداری کل ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، محمودخان اچکزئی سمیت ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور جے یو آئی ف نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔صدر مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔حکمران اتحاد کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری امیدوار تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد محمود خان اچکزئی تھے۔
0