بین الاقوامی

بیجنگ: بزرگ شہریوں کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بزرگ افراد کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وسطی بیجنگ کے ضلع میون کے ٹاؤن میں بزرگ افراد کیلئے ایلڈرلی کیئر سینٹر قائم ہے جو سیلاب سے متاثر ہوا، کیئر سینٹر میں تقریباً 77 بزرگ شہری مقیم تھے جن میں سے تقریباً 40 افراد سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے۔رپورٹس کے مطابق سینٹر میں پانی کی سطح تقریباً 2 میٹر (6 فٹ) تک ریکارڈ کی گئی جس کے سبب بزرگ افراد نکل نہ سکے اور 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ایک چینی عہدیدار نے پریس کانفرنس میں اپنی خامیوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سےاس علاقےکو محفوظ سمجھا جا رہا تھا، اس لیے اسے انخلاء کے دائرہ کار میں شامل نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button