ٹیکنالوجی

سمارٹ فونز کے ذریعے زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا سسٹم تیار

سائنس دانوں نے ایک نیا سسٹم تیار کیا ہے جو اسمارٹ فونز کو زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا آلہ بنا سکتا ہے۔ یہ سسٹم لوگوں کو بروقت بڑے زلزلے سے خبردار کرنے کا ایک کارگر طریقہ ہو سکتا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے محققین کی جانب سے بنایا گیا یہ سسٹم لاکھوں فونز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے تاکہ کسی زلزلے کے جھٹکوں کے ابتدائی سگنلز کی نشان دہی کی جا سکے۔جب بڑی تعداد میں ڈیوائسز زمین کی ایک جیسی حرکت کا اندراج کرتی ہیں تو سسٹم اس کی نشان دہی کرتا ہے اور قریبی علاقوں میں دیگر افراد کے لیے انتباہ جاری کرتا ہے۔جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس نیٹورک نے ایک ماہ میں 300 سے زائد زلزلوں کی نشان دہی کی۔ جن علاقوں میں انتباہ بھیجے گئے، وہاں کے 85 فی صد افراد جنہوں نے بعد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، کا کہنا تھا کہ انہیں انتباہ موصول ہوا تھا۔ان میں 36 فی صد کو زلزلے سے قبل، 28 کو ان جھٹکوں کے دوران اور 23 فی صد کو بعد میں انتباہ موصول ہوا۔تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ سسٹم روایتی سیزمک سینسرز کی جگہ تو نہیں لے سکتا لیکن یہ وسیع سائنٹفک نیٹورک کے بغیر بھی علاقوں کو بڑے پیمانے پر کم لاگت کے ارلی وارننگ ٹول مہیا کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button