ایسا شہابی پتھر جو ہمارے شمسی نظام سے بھی 3 ارب سال پرانا ہے

ماہرین نے خبردی ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ہمارے شمسی نظام میں داخل ہونے والا نیا شہاب ثاقب ہمارے شمسی نظام سے بھی 3 ارب سال پرانا ہوسکتا ہے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر یہ پتھر ہمارے شمسی نظام سے تقریباً 3 ارب سال قدیم ہے یعنی اس کی عمر تقریباً 7 ارب سال ہو سکتی ہے، جب کہ شمسی نظام کی عمر 4.5 ارب سال ہے۔یہ صرف تیسرا انٹر اسٹیلر آبجیکٹ ہے جو ہمارے شمسی نظام میں داخل ہوتا دیکھا گیا، اس سے پہلے 2017 میں پہلا اور دوسرا 2019 میں داخل ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین کے مطابق 3I ATLAS نامی پتھر ہماری کہکشاں کے thick diskنامی خطے سے داخل ہوا ہے یعنی وہ حصہ جہاں ستارے نسبتاً پرانے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ 7 ارب سال پرانا ہو سکتا ہے۔ مطالعہ کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی نظام سے باہر آنے والے کوئی بھی شہابی پتھر انٹر اسٹیلر ہونے کی وجہ سے نسبتاً زیادہ عمر رکھ سکتے ہیں اور 3I ATLAS شاید اب تک دیکھا گیا سب سے پرانا شہابی پتھر ہے۔ سائنسدانوں نے یہ اندازہ کامک-رے ایکسپوژر کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔