ٹیکنالوجی
دنیا میں درختوں کی تعداد ستاروں سے کہیں زیادہ، دعوے میں کتنی حقیقت؟

اگرچہ یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن جی ہاں، حیرت انگیز طور پر ہماری زمین پر درختوں کی تعداد کہکشاں میں موجود ستاروں سے زیادہ ہے۔ ہماری کہکشاں ’ملکی وے‘ میں ستاروں کی تعداد:
ماہرین فلکیات کے اندازے کے مطابق ملکی وے میں تقریباً 100 سے 400 ارب ستارے موجود ہیں۔زمین پر درختوں کی تعداد:
2015 میں ییل یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زمین پر تقریباً 3.04 کھرب درخت موجود ہیں۔دوسرے لفظوں میں بات کی جائے تو دنیا پر موجود درختوں کی تعداد ستاروں سے 7 سے 30 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔تاہم دوسری انسانوں کی سرگرمیوں (جنگلات کی کٹائی وغیرہ) کی وجہ سے ہر سال تقریباً 15 ارب درخت ختم ہو رہے ہیں۔ زمین پر موجود درخت نہ صرف خوبصورتی، بلکہ آکسیجن، کاربن جذب، پانی کا تحفظ اور ماحول کے توازن کے لیے ضروری ہیں۔