0

امداد لینے کیلیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ 100 سے زائد شہید

رفح: غزہ میں امداد لینے کے لیے میدان میں جمع ہونے والے فسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کی شمالی غزہ میں امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک جیسے ہی غزہ میں داخل ہوئے۔ امداد کے لیے منتظر شہری ٹوٹ پڑے اور اس دھکم پیل میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی تردید کی۔ادھر مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امداد لینے کے لیے ٹرک کا گھیراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو قریب آنے پر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں