0

تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف

امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 100 دن تک چلے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔فون کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کیا گیا ہے۔فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے جب کہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں