0

آئی سی سی رینکنگ، ٹیسٹ میں بابر اعظم کی پوزیشن مزید نیچے چلی گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کےجسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل دوسرے جب کہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں پہلا نمبر جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا ہے، دوسرے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور تیسرے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں