ممبئی: معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان فلموں کے بجائے ڈراموں میں کام کرنا چاہتے تھے۔شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے سُپر اسٹارز میں ہوتا ہے، اداکار نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کی ہے، ‘کنگ خان’ کے نام سے مشہور شاہ رخ نے بالی ووڈ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، جب اُنہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو وویک وسوانی نے ان کی بہت مدد کی تھی۔اب گزشتہ دنوں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بھارتی ٹیلی ویژن میزبان سدھارتھ کنن کو انٹرویو دیا تھا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی والدہ بہت بیمار تھیں تو وہ اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ تفصیلات مجھ سے شیئر کرتے تھے۔وویک وسوانی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی والدہ کے اعضاء خراب ہوچکے تھے تو میں اُن کی والدہ کے لیے مہنگی دوائیاں خرید کر اداکار کے دوست کے ذریعے دہلی بھیجتا تھا لیکن بدقسمتی سے، شاہ رخ خان کی والدہ شدید علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
0