0

پلاسٹک کو تحلیل کرنے والے پروٹین دریافت

اسٹرلنگ: سائنس دانوں نے پلاسٹک پر موجود ایسے پروٹین دریافت کیے ہیں جو پلاسٹک کو تحلیل کرنے کئی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں پلاسٹک کے کچرے پر رہنے والے بیکٹیرا کے اہم کردار کو واضح کیا گیا۔مطالعے میں ان کو ایسے شواہد ملے ہیں جس سے پلاسٹک کے تحلیل (جس کو ہونے کے لیے سیکڑوں برسوں کا عرصہ درکار ہوتا ہے) ہونے کے متعلق تعین کیا جا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے پر موجود مائیکرو حیاتیات کے فعل کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔تحقیق میں اُس نایاب اور نامعلوم بیکٹیریا کی بھی شناخت کی گئی جو پلاسٹک کی تحلیل میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں ماہرین نے اسکاٹ لینڈ کے کونسل مشرقی لوتھین کے ساحل گلان سے حاصل کیے گئے پلاسٹک کے نمونوں میں موجود پروٹین کا معائنہ کیا۔سیبین میٹالانا-سرگیٹ کی رہنمائی کی جانے والی تحقیق میں فعال مائیکرو آرگنزم کے خارج کردہ پروٹین کا ایک مختلف نقطہ نظر کے ساتھ تجزیہ کیا۔ڈاکٹر سیبین کا کہنا تھا کہ سمندری ماحول میں پلاسٹک کی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کے سمندروں میں کھربوں پلاسٹک کے ٹکڑے پھیلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں