Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یو اے ای کا دعویٰ مسترد، ایران نے متنازع تین جزائر پر خودمختاری کو ناقابلِ مذاکرات قرار دے دیا

ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین متنازع جزائر پر کیے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو موسیٰ، گریٹر تنب اور لیسر تنب ایران کی سرزمین کا حصہ ہیں اور ان پر اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم سے بار بار کیے جانے والے دعوے زمینی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ ان کے مطابق مذکورہ تینوں جزائر ایران کے علاقے کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔غریب آبادی نے اماراتی حکام پر زور دیا کہ وہ مبینہ بے بنیاد دعوے دہرانے کے بجائے ہمسائیگی کے اصولوں اور خطے کی تاریخی و قانونی حقیقتوں کو مدنظر رکھیں۔ ان کا بیان ایران کی جانب سے ان جزائر پر اپنے مؤقف کی تازہ ترین توثیق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button