کھیل
کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کینیا کی ایتھلیٹ ایگنس نگیٹچ نے کوپن ہیگن میں ورلڈ ایتھلیٹکس روڈ رننگ چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔25 سالہ نگیٹچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 5 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا اور سابق عالمی ریکارڈ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا۔سابق ریکارڈ بھی کینیا کی پیرس جیپچرچر نے 2020 میں قائم کیا تھا۔ایگنس نگیٹچ نے دوڑ کے آغاز ہی سے برتری حاصل کرلی تھی اور اختتام تک اسے برقرار رکھا۔ان کی ہم وطن ویرونیکا لولیو 50 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔خواتین کی مجموعی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ ایتھوپیا کی لیٹسن بیٹ گیدی کے پاس ہے جنہوں نے 2021 میں ایک گھنٹہ 2 منٹ اور 52 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی تھی۔



