Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان الیکٹروبس سروس کا افتتاح، ڈویژن میں 205 بسیں چلانے کا اعلان

ملتان ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان الیکٹروبس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ایگرو مال، شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس اسٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہو کر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں قائم تقریب گاہ کا سفر کیا۔اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار عوامی استقبال کیا گیا۔ بڑی تعداد میں بچوں، نوجوانوں، طلبہ اور بزرگوں نے سڑک کے اطراف جمع ہو کر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، جبکہ شہریوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بچے پھول اور وزیراعلیٰ کی تصاویر اٹھائے گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔تقریب گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پنڈال مریم نواز شریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹروبس پراجیکٹ کا باقاعدہ ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔ملتان میں پہلے مرحلے میں 45 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ملتان الیکٹروبس پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان میں پہلے مرحلے میں 45 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ دستیاب سرکاری رپورٹنگ کے مطابق ملتان کے لیے الیکٹرک بس سروس کے پانچ روٹس مقرر کیے گئے ہیں۔الیکٹروبس سروس وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابنِ سینا ہسپتال، ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے ویمن یونیورسٹی اور ای خدمت مرکز تک چلائی جائے گی۔چونگی نمبر 9 سے ناگ شاہ، نادر آباد پھاٹک تک بھی الیکٹروبس سروس فراہم کی جائے گی، جبکہ وہاڑی چوک، قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادرپور راں تک بھی شہریوں کو الیکٹروبس کی سہولت میسر ہوگی۔ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 205 الیکٹروبسیںحکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقوں کے لیے 160 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 205 الیکٹروبسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ مختلف علاقوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کے رابطے کو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔پنجاب حکومت اس سے قبل بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدامات کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button