Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان میں پولیو کیسز 9 ہو گئے وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات اور ایک ہفتے میں جامع حکمت عملی تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد ( آصف اقبال ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے حالیہ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم مزید مؤثر بنانے اور ایک ہفتے کے اندر چاروں صوبوں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع خیبر سے نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ان میں خیبر پختونخوا کے 7 جبکہ سندھ کے 2 کیسز شامل ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان سے آمدورفت بھی پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہے شہباز شریف نے وفاقی وزیر قومی صحت، وزیر مملکت اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر چاروں صوبوں کے دورے کرکے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز سے ملاقاتیں کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پولیو ورکرز کی سکیورٹی رسائی اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتر بنانے پر بھی زور دیا وزیراعظم نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے صوبوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہوگا اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں فروری 2025 سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ بلوچستان میں بھی 2025 اور 2026 کے دوران کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی پولیو سے پاک ہیں وزیراعظم نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انسداد پولیو مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button