کھیل
نیشنز لیگ: فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا

آئرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان ڈبلن میں کھیلا گیا نیشنز لیگ کا میچ فلسطین کے حق میں مظاہروں کے باعث دو مرتبہ مختصر طور پر روکنا پڑا۔میچ کے 19ویں منٹ میں تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کے اسٹیکرز لگی ٹینس بالز میدان میں پھینک دیں جس کے بعد کھلاڑی چند منٹ کے لیے پچ سے باہر چلے گئے۔35ویں منٹ میں ایک شخص فلسطینی پرچم لہراتا ہوا میدان میں داخل ہوگیا جس سے کھیل ایک بار پھر مختصر طور پر متاثر ہوا۔احتجاج کے باعث دو بار متاثر ہونے والا میچ 2-2 سے برابر رہا۔آئرلینڈ کے کوچ نے مظاہروں پر کہا کہ وہ ایسی صورتحال سے خوش نہیں ہوتے تاہم وہ احتجاج کی وجوہات کو سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔



