Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

فرانس کے بعد بیلجیئم میں بھی طلباء کے مظاہرے پھوٹ پڑے، 107 افراد گرفتار

مشرقی بیلجیئم کے شہر لیج میں بھی تعلیمی حالات میں بہتری کا مطالبہ کرنے والے طلبا کے مظاہرے پھوٹ پڑے، جس کے بعد مقامی سیکیورٹی حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 107 افراد کو احتجاجی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچانے اور آتش زنی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔بیلجیئم حکومت کے سرکاری الرٹ سسٹم نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کاروبار جلد بند کر دیں جبکہ سینٹرل اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے۔ پولیس نے رہائشیوں سے شہر کے مرکز میں داخل ہونے سے گریز کرنے کی تاکید کی اور جائے وقوعہ پر شرکاء کی روک تھام اور جانچ کی۔یہ مظاہرے فرانسیسی بولنے والے تعلیمی حکام کی طرف سے متعارف کرائے گئے اصلاحاتی منصوبوں کے خلاف ردعمل کے باعث شروع ہوئے، خاص طور پر ٹیوشن فیسوں میں اضافے کے منصوبے۔واضح رہے کہ بیلجیم فرانسیسی اور ڈچ کو اپنی سرکاری زبانوں کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button