بین الاقوامی
عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

عراق کی ایک عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق اور اس کی رکنیت کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان کو 15، 15 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی عدالت نے جمعرات کو 10 فرانسیسی شہریوں کے مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ ان تمام افراد پر داعش کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عدالت مجموعی طور پر 20 فرانسیسی شہریوں کے مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ ان میں سے 10 ملزمان کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جبکہ باقی 10 افراد کے خلاف فیصلہ بعد کی تاریخ تک مؤخر کردیا گیا ہے۔یہ مقدمات ان غیر ملکی جنگجوؤں سے متعلق ہیں جن پر عراق اور شام میں داعش کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔








