Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

رضوان کو این سی سی آئی اے کیجانب سے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس کی تصدیق قریبی ذرائع نے بھی کردی ہے۔رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیاگیا ہے، کرکٹر کو موصول ہونے والا یہ دوسرا نوٹس ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں موبائل کی فارنزک کےلیے 2 اکتوبر تین بجے این سی سی آئی اے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔این سی سی آئی اے کے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آپ سے ضبط شدہ موبائل کا تجزیہ اور فارنزک کرنا ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں، این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب موصول نہیں ہوا، رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button