کھیل
تیسرا ون ڈے: آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل نہ کرنے پر بھارت پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔وقت میں دی گئی رعایتوں کو مدنظر رکھنے کے بعد بھارتی ٹیم چار اوورز جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم دو اوورز پیچھے رہی۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رکن پرکاش بھٹ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔دونوں کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزائیں قبول کرلیں جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔



