Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کو یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر، مریم نواز کا اعزاز بے گھر خاندانوں کے نام

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے ہر بے گھر خاندان کے نام ہے، محفوظ، باعزت اور معیاری رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق ہر مستحق تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔عالمی یوم رہائش کے موقع پر پنجاب کے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کو یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ عالمی اعزاز وصول کریں گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے طور پر نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ یہ پروگرام کم آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے اور اس کے ذریعے غریب افراد کو اپنے گھر کی چھت میسر آ رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق ریکارڈ مختصر مدت میں دو لاکھ سے زائد افراد ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں، جبکہ حکومت نے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ عام آدمی کے اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ عالمی یوم رہائش کے موقع پر ہر مستحق خاندان کو چھت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محفوظ، باعزت اور معیاری رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت یہ حق مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق 19 سال بعد پنجاب کو ایک بار پھر یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کے ذریعے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جبکہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کو دنیا بھر کے ہاؤسنگ منصوبوں میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button