Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کی ڈیڈ لائن ختم، برطانیہ نے مشرقی یروشلم کا قونصل خانہ بند کرنے سے انکار کردیا

لندن: برطانیہ نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اپنے قونصل خانے کو بند کرنے کے بجائے اس کا نام تبدیل کرکے ’یو کے مشن، یروشلم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محدود تعداد میں سفارت کار اسی عمارت میں کام جاری رکھیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قونصل خانہ بند کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود قونصل خانے کی عمارت بند نہیں ہوگی۔ تاہم اس کی سرگرمیاں محدود پیمانے پر جاری رہیں گی۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار کے مطابق اسرائیل نے برطانیہ کو عمارت سے محدود سطح پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے، جس کے لیے 7 برطانوی سفارت کار وہاں موجود رہیں گے۔ ان کے مطابق برطانوی قونصل جنرل سمیت تقریباً 20 سفارت کار اپنی ذمہ داریاں ختم کرکے اسرائیل سے روانہ ہوجائیں گے۔عمارت سے ’برٹش قونصلیٹ جنرل‘ کی تختی اور قونصلر سیکشن کا نشان ہٹا دیا گیا، تاہم عمارت پر برطانوی پرچم بدستور لہراتا رہا۔ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کے اس مؤقف کو تسلیم نہیں کرتا کہ اسے قونصل خانہ بند کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ یہ قونصل خانہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے میں واقع ہے، جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کیا تھا۔برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق نیا یو کے مشن، یروشلم فلسطینی عوام کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور اہم خدمات بھی فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے حالیہ ہفتوں میں کچھ عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلایا تھا، تاہم اب وہ علاقے میں اپنی موجودگی دوبارہ بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button