بین الاقوامی
Trending

برطانیہ میں میوزک فیسٹیول کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر آئرش بینڈ اسٹیج سے اتار دیا گیا

برطانیہ کے شہر پورٹسمتھ میں منعقدہ میوزک فیسٹیول کے دوران آئرلینڈ کے مشہور لوک بینڈ دا میری واللوپرز (The Mary Wallopers) کو اس وقت اسٹیج سے اتار دیا گیا جب انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور "فری فلسطین” کے حق میں نعرے لگائے۔بینڈ صرف 20 منٹ تک پرفارم کر پایا تھا کہ منتظمین نے اچانک مائیکروفونز بند کر دیے اور انہیں اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ فیسٹیول کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مائیکرو فونز اس لیے بند کیے گئے کیونکہ بینڈ نے متعصبانہ الفاظ استعمال کیے تھے، اور اس فیصلے کا تعلق "فری فلسطین” نعروں سے نہیں تھا۔دوسری جانب دا میری واللوپرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی پرفارمنس کو صرف اس وجہ سے روکا گیا کیونکہ انہوں نے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرایا۔ بینڈ نے کہا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے ایسا کر رہے ہیں مگر ان کے ساتھ پہلے کبھی اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا گیا۔بینڈ نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا:فری پیلیسٹائن آل دے، ایوری ڈے یعنی آزاد فلسطین پورا دن، ہر دن۔ ان کے مداحوں نے بھی فیسٹیول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بزدل قرار دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button