بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کی تیاری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار ترک کرچکے ہیں۔امریکا میں مڈٹرم الیکشن اگلے سال 3 نومبر کو ہوں گے اور ٹرمپ کا یہ بیان انتخابی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button