بین الاقوامی

ایلون مسک ’ریان ایئر‘ خریدنے کیلئے تیار؛ سوشل میڈیا صارفین سے رائے مانگ لی

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی گولہ باری کا ایک بار پھر آغاز ہوگیا اور دونوں جانب سے طنز کے تیر چلائے گئے۔سوشل میڈیا پر اس حالیہ لفظی جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ایکس (سابق ٹوئٹر) کو عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس خرابی پر ریان ایئر کے آفیشل اکاؤنٹ نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک کو چھیڑتے ہوئے لکھا کہ شاید آپ کو وائی فائی کی ضرورت ہے؟اسی پوسٹ کے بعد ایلون مسک نے دوبارہ ریان ایئر خریدنے کی بات چھیڑ دی جسے 95 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔اس بات کا علان ایلون مسک نے اپنے مخصوص انداز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کیا۔انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی پوچھ لیا کہ تمھیں (ریان ایئر) خریدنے پر کتنا خرچ آئے گا؟ایلون مسک نے ریان ایئر کی ایک پوسٹ پر ردِعمل میں لکھا کہ ریان ایئر میں کسی ایسے شخص کو سربراہ بنانا چاہتاہوں جس کا نام ریان ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ یہی اس کی تقدیر ہے اس کے فوراً بعد مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پول بھی پن کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button