کھیل

پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ ہونا ہے۔سنیل گواسکر کے اس بیان کو پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے نظام کی جانب سے اگر استحکام دیا جائے تو ان میں کامیابی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتے۔ سنیل گواسکر کا بھارت کی بی یا سی ٹیم کے پاکستان کی ٹام ٹیم کو شکست دینے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button