بین الاقوامی

میلانیا ٹرمپ غزہ کے بچوں کے لیے یوکرین جیسے جذبات دکھائیں: ترک خاتون اول

انقرہ: ترکی کی خاتون اول نے میلانیا ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے بھی ویسے ہی جذبات کا مظاہرہ کریں جیسے انہوں نے جنگ میں مارے گئے یوکرینی بچوں کے لیے کیا تھا۔ایمن اردوغان نے یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے لیے امریکی خاتون اول کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بھی وکالت کریں۔ترک ایوان صدر سے شائع ہونے والے ایک خط میں ایمن اردوغان کا کہنا تھا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، ہمیں مل کر اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ فوڈ سکیورٹی ماہرین کے اندازوں کے مطابق غزہ شہر میں تقریباً پانچ لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں جبکہ غذائی قلت سے 132000 بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ایمن اردوغان اپنے خط لکھتی ہیں کہ غزہ کے ہزاروں بچوں کے کفنوں پر لکھا ’’نامعلوم بچہ‘‘ کا جملہ ہمارے ضمیروں پر ایک ایسے زخم کی مانند ہے جس کا مداوا نہیں ہو سکتا۔اپنے خط میں انھوں نے میلانیا ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ غزہ کے بچوں کے لیے ویسے ہی جذبات کا مظاہرہ کریں جیسا آپ نے جنگ میں مارے گئے یوکرینی بچوں کے لیے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button